وزیرِ اعظم کا FATF پر وسیع تر مشاورت کا فیصلہ

ویب ڈیسک

وزیرِ اعظم عمران خان نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

0 0
Read Time:59 Second

وزیرِ اعظم عمران خان نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان پارٹی قیادت اور ترجمانوں کے بعد ارکانِ پارلیمنٹ سے بھی اس معاملے پر مشاورت کریں گے۔

وزیرِ اعظم نے تحریکِ انصاف اور اتحادی سینیٹرز کو آج مشاورت کے لیے وزیرِ اعظم ہاؤس بلا لیا، یہ ملاقات سہ پہر ساڑھے 4 بجے ہو گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان سینیٹرز سے ایف اے ٹی ایف سمیت اہم قانون سازی پر مشاورت کریں گے، سینیٹرز کی مشاورت سے بل پاس کرانے کا حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

حکومتی جماعت اور اتحادی ارکانِ سینیٹ ملاقات میں تجاویز بھی پیش کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سینیٹرز کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق ضروری ہدایت بھی دیں گے۔

ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کروائیں گے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم سینیٹرز سے ملاقات میں پارلیمانی امور پر بات چیت کریں گے اور مسائل سنیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے اس معاملے پر آئندہ ہفتے مشترکہ اجلاس یا قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس ایک ساتھ بلانے کی منصوبہ بندی بھی کر لی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکومت پر تنقید سے کوئی پریشانی نہیں: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں حکومت پر تنقید سے کوئی پریشانی نہیں، لیکن ان کی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔
Imran-Khan-wSD