طاہر رضا بخاری سے متعلق دفتر میں شراب پینے کی خبر بے بنیاد ہے، فیاض چوہان

ویب ڈیسک

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ڈی جی مذہبی اُمور طاہر رضا بخاری سے متعلق دفتر میں شراب پینے کی خبر بے بنیاد ہے۔

0 0
Read Time:45 Second

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ڈی جی مذہبی اُمور طاہر رضا بخاری سے متعلق دفتر میں شراب پینے کی خبر بے بنیاد ہے۔

پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اوقاف کے متعدد افسران کے خلاف شکایات موصول ہوئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر اس وقت کے چیف سیکریٹری اعظم سلیمان نے کارروائی کی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سیکرٹری اوقاف اور 2 مزید افسران کا ٹرانسفر کر دیا گیا تھا، طاہر رضا بخاری کے خلاف آفس کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دفتر میں نشے کی حالت میں آنے کا الزام محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر پراجیکٹس سے منسوب ہے۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ ڈی جی مذہبی اُمور طاہر رضا بخاری ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ 

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہباز شریف کا والہانہ محبتوں پر کراچی سے اظہارِ تشکر

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے والہانہ محبتوں پر کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
shabaz-sharif-wSD