کوئٹہ: ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس، مجید خان اچکزئی عدم ثبوت پربری

ویب ڈیسک

کوئٹہ میں ماڈل کورٹ نے سابق رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس میں عدم ثبوت پر باعزت بری کر دیا۔

0 0
Read Time:47 Second

کوئٹہ میں ماڈل کورٹ نے سابق رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس میں عدم ثبوت پر باعزت بری کر دیا۔

ٹریفک سارجنٹ عطاء اللّٰہ کی ہلاکت کے کیس کی سماعت آج ماڈل کورٹ میں ہوئی، ماڈل کورٹ کے جج دوست محمد مندوخیل نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر کیس میں نامزد ملزم سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی عدالت میں پیش ہوئے، ان کے وکلاء کامران مرتضی، خلیل الرحمٰن، نور جان بلیدی اور جعفر اعوان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: عبدالمجید اچکزئی کیخلاف قتل کا ایک اور کیس سامنے آگیا

عدالت نے سماعت کے بعد عبدالمجید اچکزئی کو سارجٹ قتل کیس میں عدم ثبوت پر بری کردیا۔

ٹریفک سارجنٹ عطاء اللّٰہ 20 جون 2017 عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی نے خالی سڑک پر پولیس اہل کار کو کچل دیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سینئر پولیس افسران نے سی سی پی او کے خلاف 'مشترکہ بیان' جاری کردیا

لاہور: پنجاب پولیس کے 50 سے زائد افسران نے سبکدوش ہونے والے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے خلاف 'توہین آمیز ریمارکس' دینے پر نومنتخب لاہور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) عمر شیخ کے خلاف تادیبی کارروائی اور فوری تبادلے کا مطالبہ کردیا۔
shoaib-dastgir-wSD