پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام اینڈ کوآرڈینیشن کا الیکشن جیت لیا

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کی 54 رکنی اقتصادی اور سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) سے 52 ووٹ حاصل کرکے پاکستان کمیٹی برائے پروگرام اینڈ کوآرڈینیشن (سی پی سی) کے لئے منتخب ہوگیا۔

0 0
Read Time:1 Minute, 45 Second

اقوام متحدہ کی 54 رکنی اقتصادی اور سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) سے 52 ووٹ حاصل کرکے پاکستان کمیٹی برائے پروگرام اینڈ کوآرڈینیشن (سی پی سی) کے لئے منتخب ہوگیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو انتخاب میں کل تعداد میں سے 96 فیصد کی زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے۔

پاکستان کا سی پی سی میں دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی معنی خیز مصروفیت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معاشی تعاون اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے شعبوں میں اس کی شراکت کی ایک مستند توثیق ہے۔

کمیٹی ای سی او ایس او سی اور اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی برائے منصوبہ بندی، پروگرامنگ اور کوآرڈینیشن کا اہم ذیلی ادارہ ہے۔

سی پی سی پر یہ ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے پروگراموں کا جائزہ لے اور قانون سازی کے مینڈیٹ پر پروگراموں کی سرگرمیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو تجاویز پیش کرے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں پاکستان کی موجودگی اقوام متحدہ کے پروگراموں اور بجٹ کے منصوبہ بندی کو موثر بنانے میں ہماری مدد کرے گی۔

پاکستان 1973 سے اب تک اس 34 رکنی کمیٹی کا ممبر رہا ہے اور اس کے حالیہ انتخاب کے بعد اب یہ 2021 سے 2023 تک مزید تین سال کی مدت کے لیے اس پر کام کرے گا۔

پاکستان اس وقت اقوام متحدہ میں ای سی او ایس او سی کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہا ہے جو اقوام متحدہ کا ایک اہم ادارہ اور معاشی و سماجی ترقی کا مرکزی پلیٹ فارم ہے جہاں بین الاقوامی سطح پر متفقہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے اتفاق رائے اور مربوط کوششوں پر کام کیا جاتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں امید ہے کہ سی پی سی میں ہماری دوبارہ شمولیت کے ساتھ پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور اقتصادی اور معاشرتی ترقی کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھے گا جیسا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج ہے’۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیبرپختونخوا: حاملہ خاتون پر تشدد پر ایس ایچ او کےخلاف انکوائی کا حکم

مانسہرہ: ہزارہ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قاضی جمیل الرحمٰن نے حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد کے الزام میں دربند پولیس اسٹیشن ہاؤس (ایس ایچ او) کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔
Police-wSD