پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

ویب ڈیسک

لاہور ہائیکورٹ نے پورے پنجاب میں پولی تھین (پلاسٹک) بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

0 0
Read Time:1 Minute, 43 Second

لاہور ہائیکورٹ نے پورے پنجاب میں پولی تھین (پلاسٹک) بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

صوبائی دارالحکومت میں عدالت عالیہ میں جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان خان نیازی کی پولی تھین بیگز کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ صوبے کے کچھ شہر رہ گئے ہیں جہاں پولی تھین بیگز استعمال ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولی تھین بیگز سے آلودگی پھیل رہی ہے جبکہ اس کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی کہ جو شہر رہ گئے ہیں وہاں پر بھی شاپنگ بیگز پر بند کرائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پولی تھین بیگز پر پابندی کے حکم پر فوری عمل درآمد کروایا جائے۔

علاوہ ازیں عدالت نے صوبے بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں 9 ستمبر کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے پولی تھین بیگز استعمال کرنے والے مالز اور شاپنگ سنٹر کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے یہ کی تھی کہ ایسے بیگز استعمال کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔

گزشتہ سماعت پر وکیل نے کہا تھا کہ پولی تھین بیگ کا استعمال دنیا بھر میں ختم ہو ہورہا ہے کیونکہ یہ بیگز صرف آبی جانوروں کیلئے ٹھیک نہیں بلکہ اس سے سیوریج کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں 8 اگست کی سماعت میں عدالت نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی سے متعلق جامع رپورٹ بھی طلب کی۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ محکمہ تحفظ ماحول پرچون کی دکانوں پر بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیا تھا۔

8 ستمبر کی سماعت میں عدالت نے کہا تھا کہ میڈیکل اسٹورز، پھل فروشوں اور پرچون دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کیلئے 2 ہفتے کا نوٹس دیا جائے، مزید یہ کہ 2 ہفتوں کے نوٹس کے بعد پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شوگر سبسڈی اسکینڈل: جے آئی ٹی نے جہانگیر ترین، علی ترین کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شوگر سبسڈی اسکینڈل کی تحیققات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقات ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیرترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو طلب کرلیا۔
Jahangir-tareen-wSD