سندھ میں دوسرے مرحلے میں 21ستمبر سے اسکولز نہ کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں 21 ستمبر سے دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں کلاس کے بچوں کے اسکولز کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک مؤخر کردیا ہے۔

0 0
Read Time:4 Minute, 7 Second

سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں 21 ستمبر سے دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں کلاس کے بچوں کے اسکولز کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک مؤخر کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اللہ نے کرم کیا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال اس خرابی تک نہیں پہنچی جس کا خطرہ تھا، یہی نہیں بلکہ ہمارے ملک میں صورتحال میں بہتری آئی اور کیسز اور اموات میں کمی آئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ دن ایسے بھی گزرے جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

تاہم اسکولز کھولنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پورے ملک، حکومتوں اور والدین کو تشویش تھی اور اسی وجہ سے سب سے آخر میں اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جب یہ فیصلہ ہورہا تھا تب بھی میں نے کہا کہ یہ سب سے مشکل فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں حالات کی بہتری کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 15 ستمبر سے بڑی جماعتیں کھلیں گی جس کے بعد 21 سے چھٹی سے آٹھویں اور 28 ستمبر سے پرائمری اور پری پرائمری کے بچوں کے لیے اسکولز کھل جائیں گے جس کا مقصد یہ تھا کہ اسکولز میں بچوں کی تعداد کم رہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا تجربہ ہوسکے کہ کس حد تک ان پر عملدرآمد ہوسکتا ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کچھ نجی اسکولز میں اچھے اقدامات کیے گئے جبکہ پہلے دن ضلع جنوبی کے اسکولز کے دورہ کیا تو وہاں اسکولز کی صورتحال بہتر تھی تاہم کالجز میں انتظامات ٹھیک نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میں نے مختلف اضلاع میں بھی اسکولز کا دورہ کیا اور کچھ جگہوں پر سرکاری اسکولز میں کوتاہی ضرور تھی۔

دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ کچھ نجی اسکولز جنہیں ہم نے بند کیا وہاں چھوٹی کلاسز کے بچوں کو بھی بلایا گیا تھا جبکہ وہاں کوئی ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا تھا سب بچوں کو ایک ساتھ ہی بٹھایا گیا تھا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے مشورے کے بعد ہم دوسرے مرحلے جس میں 21 ستمبر سے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کے بچوں کو اسکولز آنا تھا، اس کا فیصلہ مؤخر کر ہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ہفتے مزید صورتحال کا جائزہ لیں گے کہ ہم ایس او پیز پر عملدرآمد میں کتنے کامیاب ہوتے ہیں، تاہم خدانخواستہ اگر ہم اس پر عمل نہ کرواسکے اور کیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو ہم اپنے فیصلوں کا جائزہ لے سکتے ہیں لیکن حکومت سندھ کسی بھی صورت میں بچوں کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ بچوں کی تعلیم کو نقصان ہورہا، اسکولز مالکان کو نقصان ہورہا لیکن اسکولز کے نقصان اور بچوں کی تعلیم کے نقصان کو بچانے کے لیے ہم بچوں کی صحت کو داؤ پر نہیں لگا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک مؤخر کر رہے ہیں لیکن اگر صورتحال بہتری کی طرف گئی تو اسکولز کھول دیں گے لیکن اگر یہ بہتر نہ ہوئی تو ہم 28 سے پہلے بیٹھ کر کوئی فیصلہ کریں گے۔

دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسکولز کھلیں لیکن ہمیں یہ خوف و پریشانی نہ ہو کہ ہمارے بچے اسکولز جائیں گے تو انہیں کوئی بیماری لاحق ہوجائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری اسکولز میں ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد نہیں ہوا لیکن صورتحال بہتر تھی جبکہ تمام نجی اسکولز میں بھی خرابی نہیں ہے کچھ میں صورتحال بہت اچھی تھی لیکن کچھ نے بہت زیادہ خلاف ورزیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اسکولز کو مستقل بند کرنا نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اگر کوئی کام غلط کر رہے ہیں تو اپنے رویوں کو ٹھیک کریں اور حکومتی ہدایت پر عمل کریں کیونکہ یہ بچوں کی صحت کی بات ہے۔

دوران گفتگو سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور بین الصوبائی تعلیم کی کمیٹی میں بات کروں گا لیکن اگر ایک صورتحال مجھے خراب ہوتی نظر آرہی ہے تو مجھے این سی او سی کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ریلیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کوئی ریلی نہیں نکالی بلکہ وہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں گئے لیکن جب لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ بلاول بھٹو آرہے تو لوگ وہاں آجاتے لیکن یہ کوئی اتنا بڑا مجمع نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ تاہم کراچی میں سیاسی و دیگر سرگرمیاں ہوئی ہیں لیکن بازار میں جانا، ریلی، جلسے اور جلوس میں بچے نہیں جاتے اور اس میں آپ کے پاس آپشن ہے کہ آپ جائیں یا نہ جائیں جبکہ جب اسکولز کھولتے ہیں تو وہاں بچے جاتے ہیں اور انہیں ایس او پیز کا اتنا زیادہ علم نہیں ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر تعلیم سندھ کا اسکولز دوبارہ بند اور دوسرے مرحلے کو مؤخر کرنے کا عندیہ

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بنائے گئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی مسلسل خلاف ورزی پر کھولے گئے اسکولز کو بند کرنے اور مزید جماعتوں کے اسکولز کھولنے کے فیصلے کو مؤخر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
Saeed-ghani-wSD