کراچی کے علاقے سائٹ میں گارمنٹس فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ منہدم

ویب ڈیسک

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں سیمنز چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے تاہم ایک زخمی کو رسیکیو کرلیا گیا ہے۔

0 0
Read Time:2 Minute, 55 Second

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں سیمنز چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے تاہم ایک زخمی کو رسیکیو کرلیا گیا ہے۔

سائٹ ایریا کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ایاز خان نے بتایا کہ ملبے سے ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں نماز کے وقفے کے باعث متاثرہ حصے میں عملے کے ارکان کی تعداد کم تھے۔

ملبے تلے متعدد فیکٹری ورکرز کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، پولیس اور رینجرز کے علاوہ امدادی ٹیمیں زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کا کام کررہی ہیں۔

پولیس اور رہینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں اداروں کے جوان جائے وقوع پر موجود ہیں اور اور دیگر ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان سے رابطہ کرکے شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری امدادی ٹیموں کے ہمراہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور حادثے میں متاثرین کی ہر ممکن مدد اور چوبیس گھنٹے اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے موجود ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سائٹ ایریا میں فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی سہیل راجپوت کو ہدایت کی کہ فوری طور پر انتظامیہ کو متحرک کیا جائے اور کوشش کر کے مزدوروں کی جان بچائی جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے سائٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ کو بھی متاثرین کی فوری مدد کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کراچی میں کسی عمارت کو نقصان پہنچنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 13 ستمبر کو کراچی کے علاقے لیاری کی بہار کالونی میں کوئلہ گودام کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے محض 2 روز قبل 11 ستمبر کو ہی کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 4 جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

حالیہ حادثے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی تھی کہ شہر میں دیگر خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کر کے انہیں خالی کروایا جائے۔

رواں برس سب سے ہولناک حادثہ 6 مارچ کو گلبہار میں پیش آیا تھا جہاں کثیر المنزلہ عمارت گرنے سے 27 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

اس حادثے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایس بی سی اے کے عہدیداروں نے رشوت لے کر غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی تھی۔

بعدازاں 8 جون کو کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس حادثے کے بعد وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ نسیم الثانی کو ہدایت دی تھی کہ وہ شہر میں غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کریں اور متعلقہ بلڈرز کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔

علاوہ ازیں 8 جولائی کو لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب 5 منزلہ مخدوش عمارت زمین بوس ہوگئی تھی تاہم متاثرہ عمارت کو پولیس اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایک روز قبل ہی خالی کراولیا تھا جس کے باعث اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کردی۔
shahbaz-sharif-wSD