غیر قانونی الاٹمنٹ کیس: سیکریٹری بلدیات روشن شیخ گرفتار

ویب ڈیسک

سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، روشن علی شیخ پانچ گھنٹے کمرہ عدالت میں رہنے کے بعد خود کو نیب کے حوالے کردیا۔

0 0
Read Time:1 Minute, 16 Second

سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، روشن علی شیخ پانچ گھنٹے کمرہ عدالت میں رہنے کے بعد خود کو نیب کے حوالے کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، سابق سیکریٹری لالا فضل اور ڈائریکٹر لینڈ وسیم زیدی سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے روشن شیخ، وسیم زیدی، لالا فضل الرحمٰن سمیت 10 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردی۔

عدالتی فیصلے کے بعد ملزم روشن شیخ نے نظرثانی کی درخواست بھی دائر کی، لیکن عدالت نے درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔تحریر جاری ہے‎

عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما سیف عباس، شعیب اور شوکت جوکھیو کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا، تینوں ملزمان 2 سال سے جیل میں تھے۔

فیصلے کے بعد سیکریٹری بلدیات روشن شیخ نے پانچ گھنٹے کمرہ عدالت میں رہنے کے بعد خود کو نیب کے حوالے کردیا۔

نیب نے سابق سیکریٹری لالا فضل الرحٰمن، ڈائرکٹر لینڈ وسیم زیدی کو بھی گرفتار کرکے نیب ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ذبیحہ خانہ کی 265 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی اور ملزمان نے لانڈھی میں اسمال کارٹیج انڈسٹری کو زمین الاٹ کی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، جبکہ روشن علی شیخ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارت میں ابتدائی علاج شروع ہونے کے بعد سنجے دت کے امریکا جانے کی اطلاعات

بولی وڈ سنجو بابا کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں جس کے بعد ان کی اہلیہ منائتا دت نے چند روز قبل بھارت میں علاج شروع کرانے کی تصدیق کی تھی۔
shanjay-dutt-wSD