24 ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا ایل او سی کا دورہ

ویب ڈیسک

برطانیہ، جرمنی، ترکی، آسٹریلیا اور سعودی عرب سمیت 24 ممالک کے سیفروں اور دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

0 0
Read Time:1 Minute, 45 Second

برطانیہ، جرمنی، ترکی، آسٹریلیا اور سعودی عرب سمیت 24 ممالک کے سیفروں اور دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

مختلف ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کے ہمراہ ایل او سی کے دورے پر گئے۔

ایل او سی کا دورہ کرنے والے وفد میں برطانوی، پولینڈ، ازبکستان اور جرمنی، سعودی عرب، جنوبی افریقا اور ترکی کے سفیر وفد میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آذر بائیجان، بوسنیا، یورپی یونین کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی وفد میں شامل ہیں۔

یونان، آسٹریلیا، ایران اور عراقی سفیروں کے علاوہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے بھی ایل او سی کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ سویٹزر لینڈ، فرانس، مصر، لیبیا، یمن اور افغانستان کے سفیر بھی دورہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی سفرا اور دفاعی اتاشیوں کو ایل او سی کے جوڑا سیکٹر کا دورہ کرایا گیا اور انہیں بریفنگ دی گئی اور انہیں بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادی پر استعمال ہونے والے کلسٹر بم اور مارٹر گولے بھی دکھائے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے، 2014 سے سیز فائر معاہدے کے خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں۔

انہوں نے غیر ملکی سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کو بتایا کہ بھارتی قابض افواج کنٹرول لائن پر دانستہ شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارتی فوج سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی میں بھاری ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مطابق بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے ایسا کر رہی ہیں، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو ہو رہا ہےاس سے توجہ ہٹانےکے لیے ایل او سی کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کے وفد نے خود بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا اور بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج 2020 میں اب تک 2333 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو چکی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’بائیو سیکیور ماحول میں ذہنی طور پر مضبوط کرکٹر اور ٹیمیں ہی کامیاب ہوں گی‘

پاکستان ڈومیسٹک ٹیم ناردن کے ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد وسیم کا کہنا ہے بائیو سیکیور ماحول میں ہونے والے ڈومیسٹک سیزن میں وہی کرکٹر اور ٹیمیں کامیاب ہوں گی جو ذہنی طور پر پختہ ہوں گی۔
muhammad-waseem-wSD