ہم نے ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں: ڈاکٹر فیصل سلطان

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہےکہ ہم دوا ساز کمپنیز کے دباؤ میں نہیں آئے اور ہم نے ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔

0 0
Read Time:1 Minute, 9 Second

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہےکہ ہم دوا ساز کمپنیز کے دباؤ میں نہیں آئے اور  ہم نے ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے دواؤں کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق بات کی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جو دوائیں مہنگی ہوئیں وہ لائف سیونگ اور پرانے فارمولے والی ہیں، ان دواؤں کی قیمتوں پرمناسب تبدیلی نا آنے سے یہ مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہیں اور غائب ہونے والی دوائیں بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضروری تھا کہ دواؤں کی قیمتیں ایسی ہوں کہ سب کی پہنچ میں ہوں، وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھی اب با آسانی دستیاب ہوں گی، حکومت اور ڈریپ کا کام دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، مارکیٹ میں ناپید دواوں کی قیمت کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم نے ادوایات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں، ہم دوا ساز کمپنیز کے دباؤ میں نہیں آئے، ایک نئی پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں اور تمام صحت کے اداروں میں ریفارمز لا رہے ہیں، جن دواوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ان کی لسٹ ویب سائٹ پر دی جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیا صدر ٹرمپ پرامن منتقلی اقتدار نہیں چاہتے؟

امریکا میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
donal-trump-wSD