سندھ میں اسکولز کھولنے کے معاملے پر سعید غنی اور عذرا پیچوہو میں اختلاف

ویب ڈیسک

سندھ میں پہلی تا آٹھویں جماعت کے طالب علموں کیلئے اسکولز کھولنے کے معاملے پر وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیر صحت عذرا پیچوہو کے درمیان اختلاف رائے سامنے آگیا۔

0 0
Read Time:1 Minute, 19 Second

سندھ میں پہلی تا آٹھویں جماعت کے طالب علموں کیلئے اسکولز کھولنے کے معاملے پر وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیر صحت عذرا پیچوہو کے درمیان اختلاف رائے سامنے آگیا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا موجودہ صورت حال میں اسکول کھولنا درست فیصلہ نہیں ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ گئی ہے، موجودہ حالات میں کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کورونا کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ صورت حال میں اسکول کھولنا درست عمل نہیں ہے، پرائمری اسکولوں کو کھولنے میں جلدی نہ کی جائے، پرائمری اسکولوں کو کم سے کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 28 ستمبر سے کھل جائیں گے، اسکول کھولنے میں کوئی مسئلہ نہیں، کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ ٹیسٹ کی تعداد بڑھی تو کیسز بڑھے۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے سندھ میں تعلیمی ادارے مارچ میں بند کردیے گئے تھے۔

بعد ازاں 15 ستمبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھول دیے گئے تھے جبکہ  پہلی تا آٹھویں کلاس کے طلبہ کیلئے 23 ستمبر سے اسکولز کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم سندھ نے 23 ستمبر سے اسکولز کھولنے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر کردیا تھا لیکن دیگر صوبوں میں اسکولز کھول دیے گئے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کلفٹن میں لڑکی سے مبینہ زیادتی: سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، کیس میں نیا رخ

کراچی کے علاقے کلفٹن سے مبینہ اغواء اور زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں، جس فلیٹ میں دو ملزمان نے مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اس کے چوکیدار کو پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔
rape-case-wSD