لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب

ویب ڈیسک

بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے 24 ستمبر کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے بروح سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

0 0
Read Time:2 Minute, 36 Second

بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے 24 ستمبر کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے بروح سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو بے گناہ شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا اور کہا تھا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

بھارتی سفارتکار کو بتایا گیا کہ شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس، انسانی عظمت و وقار، عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے صریحا منافی ہے

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کا نتیجہ اسٹرٹیجک غلطی کی صورت نکل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال کے دوران 2 ہزار 340 مرتبہ بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں جس میں 18 بے گناہ شہر ی شہید اور 187 زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی سفارتکار کو آگاہ کیا گیا کہ ایل او سی پر کشیدگی میں اضافے سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے عالمی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔

بھارت پر زوردیا گیا کہ وہ دوہزار تین کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ان واقعات کی تحقیقات کرائے، بھارتی فوج کو جنگ بندی کے احترام کا حکم دے، ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر اس کی روح کے مطابق امن برقرار رکھے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین (یواین ایم او جی آئی پی)کو اپنا کردارادا کرنے کی اجازت دے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ڈیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس پر پاک فوج نے انہیں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فائرنگ شروع کرنے والی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستانی افواج کے منہ توڑ جوابی فائرنگ سے بھارتی چوکیوں اور نفری کو نقصان پہنچنے کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

گزشتہ دنوں ایل او سی کے جندروٹ اور ہاٹ اسپرنگ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہو گئے تھے۔

11 اور 12 ستمبر کی درمیانی شب بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہید اور چار شہری زخمی ہوئے تھے۔

قبل ازیں 5 ستمبر کو ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں کرنی گاؤں کے رہائشی 19 سالہ محمد طارق ولد غلام حسین کے شدید زخمی ہونے پر بھارتی سفارتکار کو طلب کیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فرانس:چارلی ہیبڈو کے سابقہ دفاتر کے قریب چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گستاخانہ خاکے بنانے والے میگزین چارلی ہیبڈو کے سابقہ دفاتر کے قریب چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
charlie-hebdo-attack-wSD