مسلم لیگ (ن) کو نہ کوئی توڑ سکتا ہے اور نہ کوئی کمزور کرسکتا ہے، احسن اقبال

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کا اپوزیشن کو ڈرا دھمکا کر اسے دبانے کا ایجنڈا ناکام ہوگا۔

0 0
Read Time:5 Minute, 12 Second

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کا اپوزیشن کو ڈرا دھمکا کر اسے دبانے کا ایجنڈا ناکام ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے جنرل مشرف کے مارشل لا کا بھی سامنا کرچکی ہے، اس جماعت کو نہ کوئی توڑ سکتا ہے اور نہ کوئی کمزور کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے 11 ہزار میگا واٹ بجلی بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا، اسی طرح جس ملک میں ایک ڈالر سرمایہ کاری کے لیے کوئی تیار نہیں تھا وہاں سی پیک کے تحت 29 ارب ڈالر کے منصوبوں عملی جامہ پہنا کر ریکارڈ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مردہ معیشت جو 3 فیصد پر لاک ہوچکی تھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت اسے 5.8 فیصد تک لے گئی تھی اور جنوری 2018 میں عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2019 اور 2020 میں پاکستان نے 6 فیصد سے ترقی کرے گا تاہم تحریک انصاف کی حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے اسے منفی پر لے آئی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جس طرح معیشت، توانائی پر کام ہوا، دہشت گردی کی جنگ پہلے بھی لڑی جارہی تھی تاہم اس میں خاطر خواہ کامیابی نہیں تھی، لیگی حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو وسائل فراہم کیے جس سے ہم کامیاب ہوئے، یہ کارکردگی افریقہ کے کسی کمزور ملک نے بھی دکھائی ہوتی تو وہ 2 تہائی اکثریت سے کامیاب ہوجاتی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2018 کے انتخابات جادوگری اور آر ٹی ایس سسٹم کے ذریعے پی ٹی آئی کو فتح یاب کرایا گیا اور ملک کو ترقی دینے والی جماعت کو نکال باہر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کوئی یقین کرسکتا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت واپس آجائے مگر پنجاب میں کارکردگی دکھانے والی جماعت کو شکست دے دی جائے’۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتی جماعت کو مسلط کرکے صوبے کی درگت بنادی گئی ہے اور یہ جماعت اب پاکستان کو ون پارٹی ریاست بنانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور اس کی نشانی یہ ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف نیب گردی کی نئی لہر برپا کردی گئی ہے۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے بعد نیب کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش نیب گردی ہی نہیں بلکہ سیاسی دہشت گردی بھی ہے جس کا مقصد اپوزیشن کا گلا گھونٹنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں جو مسلم لیگ (ن) نے مثالی گورننس کی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن کے ہاتھ پیر باندھ کر آئندہ انتخابات میں اپنا راستہ صاف کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا مقصد گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے دھاندلی کا آغاز کرنا ہے اور اگر حکومت نے پری پول دھاندلی کے ہتھکنڈے بند نہیں کیے تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے، سیاسی دہشت گردی اور دھاندلی کے ہتھکنڈے قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے گلگت بلتستان کو وہ ترقی دی جو 70 سالوں میں انہوں نے نہیں دیکھی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 51 ہزار بلدیاتی نمائندوں کو برطرف کرکے بلدیاتی اداروں میں اپنے لوگوں کو دھاندلی سے جتوانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قانون عمران خان کی ذاتی جاگیر نہیں، عدلیہ آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی، سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، سندھ ہائیکورٹ اور پنجاب ہائی کورٹ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ کسی کو بھی ٹرائل سے پہلے گرفتار کرنا اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سارا کام کردار کشی پر کر رہی ہے، جھوٹے الزامات لگاتی ہے، پنجاب کے ساتھ انتقام لیا جارہا ہے اور 10 سال کی جو محنت شہباز شریف نے کی اسے الٹ کیا جارہا ہے، آج تعلیم، صحت، انفرا سٹرکچر کا ڈھانچہ گر رہا ہے، شہری پریشان ہیں کہ ان سے کس بات کا انتقام لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘اگر نیب سمجھتی ہے کہ وہ جھوٹے مقدمے قائم کرکے پاکستان کی عوام کی جدوجہد سے ہمیں پیچھے ہٹادیں گے تو یہ ان کی بھول ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان نے جو اقتدار کے مزے دیکھنے شروع کیے ہیں وہ ہم بہت مرتبہ دیکھ چکے ہیں، مگر ہم اپنے بچوں کو لٹا پٹا اور نیب کے چیچک کے دعوؤں والا پاکستان نہیں دینا چاہتے بالکہ قائد اعظم کا پاکستان دینا چاہتے ہیں جہاں آئین کی بالادستی ہو’۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے پاکستان کا تصور اس لیے اب تک پورا نہیں ہوسکا کیونکہ 72 سالوں سے جب بھی پاکستان کی عوام کے ہاتھ میں اس کا باگ دوڑ آتی ہے اس حکومت کی ٹانگیں کھینچ دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیبرڈ جنگ سے آرمی چیف عوام کو متنبہ کر رہے ہیں اس جنگ کو فوج اکیلے نہیں جیت سکتی اس کا سامنا پورے معاشرے نے ملکر کرنا ہوتا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان کی حکومت ہائیبرڈ وار کا سب سے بڑا آلہ کار بنی ہوئی ہے، اپنی پالیسیوں سے معیشت تباہ کرکے، سیاسی انتشار پیدا کرکے، غربت پھیلا کر ان مقاصد کو حاصل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی عدلیہ نیب کے غیر آئینی اقدامات کا نوٹس لے گی، ریفرنس دائر ہونے کے بعد فیصلہ ٹرائل کورٹ نے کرنا ہے، اس موقع پر شہباز شریف کو گرفتار کرنا خالصتاً بدنیتی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ‘حکومت صحافیوں پر جھوٹے مقدمے بنارہی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں’۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ‘میر شکیل الرحمٰن عمران خان کی زد پر گرفتار ہیں، یہ وہی میر شکیل الرحمٰن ہے جس نے عمران خان کی پکار مہم چلائی تھی، یہ شخص انتقام اور حسد پر سیاست کرتا ہے’۔

آخر میں انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخوں، دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم اس پر بھرپور احتجاج کریں گے’۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انٹرنیٹ صارفین کی جی جی حدید اور زین ملک کو بیٹی کے نام کی تجویز

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 25 سالہ جی جی حدید اور پاکستانی نژاد 27 سالہ گلوکار زین ملک کے ہاں حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
zayn-malik-wSD