پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ

ویب ڈیسک

لاہور: صحت ماہرین نے ایک بار پھر پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بارے میں خبردار کیا ہے کیونکہ محرم کے دوران احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

0 0
Read Time:2 Minute, 9 Second

لاہور: صحت ماہرین نے ایک بار پھر پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بارے میں خبردار کیا ہے کیونکہ محرم کے دوران احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

سہونی دھری اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر صحت افسر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے 17 علاقوں/مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان میں سے

12 لاہور میں، 3 راولپنڈی میں، اور دو گوجرانوالہ میں نشاندہی کی گئی۔

انہوں نے کہا مائیکرو لاک ڈاؤن کے تحت کہ لاہور کے 17 مقامات میں سے 19 ہزار 538 افراد کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ راولپنڈی میں 947 اور گوجرانوالہ میں 53 افراد کو چند پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک متعلقہ پیش رفت میں حکومت پنجاب نے عیدالاضحی کے بعد پورے صوبے میں 59 ہزار 815 افراد کے اسمارٹ سیمپلنگ کی۔

ان میں سے 95 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جو وائرس کی منتقلی کا بہت معمولی تناسب ظاہر کرتا ہے۔

اسمارٹ سیمپلنگ کے دوران لوگوں سے شاپنگ مارکیٹس اور مختلف برادریوں کے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق مارکیٹوں سے 34 ہزار 282 افراد کے نمونے لیے گئے، شاپنگ پلازوں سے 4 ہزار 810، سیاحتی مقامات سے 5 ہزار 953، ہوٹلوں سے 2 ہزار 255، ریستورانٹس سے 2 ہزار 18، مزارات سے 684، پولیو/صحت سے متعلق رضاکاروں سے 4 ہزار 658، سرکاری افسران سے 3 ہزار 968 اور مجالس، جلوسوں سے ایک ہزار 180 نمونے لئے گئے۔

ایک صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ عید الاضحٰی کے پیش نظر لوگوں میں مذہبی سرگرمیوں کے دوران لوگوں کے ایک دوسرے سے قریبی جسمانی رابطے بڑھے جس کی وجہ سے وائرس کی بحالی کے خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جاننا بہت حوصلہ افزا ہے کہ نئے مثبت کیسز میں کوئی اضافے کی اطلاع نہیں ملی ہے جو اسمارٹ نمونے لینے کے نتیجہ سے ظاہر ہوتا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا طبی اور صحت کے ماہرین کو خوف ہے کہ یہ خطرہ ابھی بھی موجود ہے کیونکہ محرم کے دوران مجالس میں ایس او پی کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔

دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر اعجاز شاہ کے بھائی پیر طارق شاہ پیر کے روز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

طارق شاہ کا 10 روز قبل وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ایک ہفتے قبل ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی تو انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، انہوں نے گزشتہ روز اپنی آخری سانس لی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بارش کے موسم میں سوجی سے بنے لذیذ پوڑے کھائیں

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور برسات کا یہ خوشگوار موسم مزیدار کھانوں کے بغیر ادھورا معلوم ہوتا ہے۔
rain-wSD