نیا پاکستان ہاؤسنگ کیلئے آئندہ ہفتے سے قرضوں کی ادائیگی متوقع

ویب ڈیسک

کراچی: نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (نپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی نے کہا ہے کہ بینک اس اسکیم کے لیے آئندہ ہفتے سے قرضوں کی پیش کش شروع کردیں گے۔

0 0
Read Time:2 Minute, 16 Second

کراچی: نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (نپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی نے کہا ہے کہ بینک اس اسکیم کے لیے آئندہ ہفتے سے قرضوں کی پیش کش شروع کردیں گے۔

سوہنی دھرتی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بینکوں کو کم شرح سود پر مکانوں کی مالی اعانت فراہم کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن حکومت نے 5 سے7 فیصد شرح سود پر گھریلو قرضوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جس کے لیے بینکوں کو متعدد مراعات ملیں گی۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے زیر اہتمام ‘نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں مواقع’ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نپڈا کے چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ بینک اگلے ہفتے تک اپنی سروسز کا تعارف شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ فنانسنگ کی پیش کش کے لیے ترغیب دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے بڑے اقدامات اٹھائے ہیں جس میں بلڈرز اور ڈیولپرز کے لیے فکسڈ ٹیکس رجیم، 90 فیصد ٹیکس میں چھوٹ اور نجی بینکوں کو رہائش کے منصوبے کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے مراعات شامل ہیں۔

انور علی نے کہا کہ ان سے کم لاگت والے مکانات کی فراہمی اور روزگار کے نئے مواقع کھلنے کے لیے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے چیئرمین ذیغم رضوی نے کہا کہ بینکوں نے پچھلے 70 برس میں صرف 106 ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے فراہم کیے ہیں جو جی ڈی پی کا 0.23 فیصد ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شببر زیدی نے کہا کہ انتہائی کم شرح سود پر مالی مدد سے کم لاگت والے مکانات کی تعمیر ممکن ہے اور حکومت کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیموں کی کامیابی کے لیے مفت اراضی اور مالی اعانت فراہم کرنا ہوگی۔

کراچی ڈیو لپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل آصف اکرام نے کہا کہ کے ڈی اے بلڈروں اور ڈیولپرز کے ساتھ کم لاگت ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے مشترکہ منصوبے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سندھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے مفت اراضی فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایچ بی ایل کے ہیڈ آف اسلامک فنانس سلیم اللہ شیخ اور میزان بینک کے جنرل منیجر سید تنویر حسین نے کہا کہ بینک سستی شرح سود پر کم لاگت ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے 80 فیصد مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اشکار داوڑ نے کہا کہ وہ عمارت کے منصوبوں کی منظوری 10 دن کے اندر فراہم کریں گے اس کے علاوہ تمام متعلقہ محکمے تعاون کریں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نئی پابندیاں: ایرانی صدر نے امریکا کو 'وحشی' قرار دے دیا

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے تہران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد اسے 'وحشی' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنے غصے کا رخ وائٹ ہاؤس کی طرف موڑ لینا چاہے۔
Hassan-Rouhani-wSD