ساؤتھ ہیمپٹن ٹیسٹ کے پانچویں دن کا کھیل بارش سے متاثر

ویب ڈیسک

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کے خطرے سے دوچار پاکستانی ٹیم کی مدد کو بارش آ گئی ہے اور میچ کے پانچویں بارش کے باعث اب تک کھیل شروع نہیں ہو سکا۔

0 0
Read Time:1 Minute, 40 Second

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کے خطرے سے دوچار پاکستانی ٹیم کی مدد کو بارش آ گئی ہے اور میچ کے پانچویں بارش کے باعث اب تک کھیل شروع نہیں ہو سکا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن بارش کے باعث اب تک کھیل شروع نہیں ہو سکا۔

ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے زیک کرالی اور جوز بٹلر کی عمدہ شراکت اور شاندار بیٹنگ کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

پہلی سنچری بنانے والے کرالی نے 267رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ جوز بٹلر 152رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں کپتان اظہر علی کی ناقابل شکست 141 رنز کی جرات مندانہ اننگز کے باوجود پاکستانی ٹیم 273 بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن 5وکٹیں لے کر سب سے نمایاں بلے باز رہے تھے۔

انگلینڈ نے 310 رنز کی برتری کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو فالو آن کرا دیا۔

پاکستان نے دوسری اننگز شروع کی تو اوپنرز نے 49رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس موقع پر شان مسعود ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

اسکور 88 تک پہنچا تو دوسرے اوپنر عابد علی کی اننگز بھی 42 کے انفرادی اسکور پر تمام کو پہنچی۔

جب میچ کے چوتھے دن کا کھیل اختتام کو پہنچا تو پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے اور اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 210 رنز درکار تھے۔

میچ کے پانچویں دن رات گئے ہونے والی بارش کے سبب میدان گیلا ہونے کی وجہ سے اب تک کھیل شروع نہیں ہو سکا اور پہلے سیشن کا کھیل ضائع ہو چکا ہے۔

میچ میں بارش پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے اور اب تک آج کے دن کا کم از کم 4035اوورز کا کھیل ضائع ہو چکا ہے لہٰذا پاکستان کو میچ بچانے کے لیے محض 50-60 اوورز کی بیٹنگ کرنا ہو گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جرمنی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاننے کیلئے تجرباتی میوزک کنسرٹ

جرمنی کے سائنسدانوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران عوامی مجمعے سے جڑے خطرات کی تحقیق کے لیے ایک روز میں 3 پاپ کنسرٹس کا انعقاد کیا۔
Music-concert-wSD