کنٹریکٹ کی خلاف ورزی، پی سی بی نے خلیف ٹیکنالوجیز سے راہیں جدا کر لیں

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 29 Second

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کنٹرکٹ کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سپر لیگ کا ایک اور معاہدہ ختم کرتے ہوئے کے ڈبلیو ایم ٹی آر فینٹسی اور کلپ رائٹس سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

سوہنی دھرتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ متعلقہ کمپنی کو معاہدے کی تعمیل کے حوالے سے کئی مرتبہ یاد دہانی کرانے کے باوجود مسلسل خلاف ورزی پر منسوخ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے لیے 2019 میں خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ 3سال کے لیے معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق وائرلیس موبائل ٹیکنالوجی اور ایس ایم ایس رائٹس، ڈیجیٹل کلپ، فینٹیسی لیگ پلیٹ فارم اور ایپ رائٹس خلیف ٹیکنالوجیز کو دیے گئے تھے۔

تاہم طے شدہ معاہدے کی متعدد مرتبہ خلاف ورزیاں کی گئیں جس میں ادائیگیاں نہ ہونا، سیکیورٹی کی ادائیگی اور انشورنس کی ادائیگیاں شامل ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ منسوخ کردیا ہے البتہ بورڈ خلیف ٹیکنالوجیز کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور یہ صرف معاوضوں کی وصولی، ہونے والے نقصانات اور معاہدے تک محدود نہیں ہو گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال ستمبر میں ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای سے معاہدہ منسوخ کردیا تھا ، کمپنی پی ایس ایل کو بین الاقوامی ڈیجیٹل میڈیا رائٹس تقسیم کررہی تھی، ٹیک فرنٹ کو 2021 تک حقوق دیے گئے تھے۔

دلچسپ امر یہ کہ پی سی بی کو ادائیگی کے معاملات پر ٹیک فرنٹ سے بھی یہی شکایات تھیں، اس سب سے معاہدے کے حوالے سے پی سی بی کے طریقہ کار پر سوالات اٹھتے ہیں کیونکہ اس اعلیٰ سطح پر رقم کی ادائیگی کے مسائل عموماً نہیں دیکھے گئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شمیم اختر کے جنازے کیلئے نواز شریف، بیٹوں کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف، ان کے بیٹوں اور سمدھی اسحٰق ڈار کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں وہ یہاں آئیں اور بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شریک ہوں۔ واضح رہے کہ نواز اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر 22 […]
Shibli-Faraz-wSD