اسٹار فٹبالر نیمار کورونا کا شکار

ویب ڈیسک

برازیل کے نامور فٹ بالر اور چیمپئنز لیگ کے اہم کھلاڑی نیمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

0 0
Read Time:1 Minute, 3 Second

برازیل کے نامور فٹ بالر اور چیمپئنز لیگ کے اہم کھلاڑی نیمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز لیگ کے دو اور کھلاڑیوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے تاہم ابھی ان کھلاڑیوں کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دیگر دو کھلاڑیوں میں ڈی ماریہ اور لیاندرو پاردیس کے کورونا سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ تین پی ایس جی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پیغام میں بتایا گیا کہ عالمی وبا کورونا کا شکار کھلاڑیوں کا ہیلتھ پروٹوکول کے تحت علاج جاری ہے۔

فٹبال کلب نے اپنے پیغام میں یہ بھی بتایا کہ کورونا کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں کے ساتھیوں اور دیگر اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ جلد ہی کروایا جائے گا۔

اسٹار فٹبالر نیمار کورونا کا شکار

دوسری جانب نیمار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے تمام مداحوں کے پیغامات کا شکریہ ادا کیا اور صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بہتر ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سرفراز احمد نے بہت جذبے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی،مرتضیٰ وہاب

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بہت جوش اور جذبے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی۔
sarfraz-ahmed-wSD