اہلخانہ آپ کو سب سے اچھی خوشی دیتے ہیں، وہاب ریاض

ویب ڈیسک

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ 2 ماہ بعد گھر واپس آکر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

0 0
Read Time:1 Minute, 3 Second

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ 2 ماہ بعد گھر واپس آکر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

وہاب ریاض نے دورہ انگلینڈ کے بعد وطن واپسی پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی وڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں اپنے بچوں سے مل رہے ہیں اور انہیں بہت پیار کر رہے ہیں۔

وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 2 ماہ کے طویل دورے کے بعد گھر واپسی اور فیملی کے ساتھ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ اہلخانہ آپ کو سب سے اچھی خوشی دیتے ہیں۔

گاڑی میں موجود وہاب ریاض کے بچے بھی ان سے مل کر بہت خوش ہو رہے ہیں اور والد سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی ملنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے وہاب ریاض کے 19ویں اوور کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا تھا۔ میچ میں وہاب ریاض نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ایس ایل 2020 کے پلے آف مرحلے، فائنل کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
psl-wSD