پی ایس ایل 2020 کے پلے آف مرحلے، فائنل کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

0 0
Read Time:2 Minute, 1 Second

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے باقی ماندہ چار میچز  14، 15 اور 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی نے بتایا کہ یہ چاروں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلنے کے بعد پاکستان میں بھی اس مہلک وائرس کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے تھے۔

اس دوران عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی گائیڈ لائنز کے مطابق لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے کئی ممالک شٹ ڈاؤن کی حالت میں چلے گئے اور لاک ڈاؤن لگادیا گیا تھا۔

اسی دوران پی ایس ایل میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود غیر ملکی کھلاڑی، کوچز، اسٹاف اور ٹیکنیشنز نے بھی اپنے اپنے ممالک کی راہ لی۔

پی سی بی نے آخر مرحلہ ختم کرکے ایونٹ کا اختتام ناک آؤٹ مرحلے پر کرنے کا فیصلہ کیا جس میں سیمی فائنلز اور فائنلز کھیلے جانے تھے۔

مذکورہ تین میچز بھی ممکن نہ ہوسکے اور ایونٹ کو وہیں روکنے کا اعلان کردیا گیا تھا، بعدازاں پی سی بی کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے دیگر میچز کورونا وائرس ختم ہونے کے بعد کروائے جائیں گے۔

I feel no pressure' on the field, says Kamran Akmal | Arab News PK

موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان سے آہستہ آہستہ نہ صرف کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے بلکہ معمولات زندگی بھی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ایسے میں پی سی بی کی جانب سے ایونٹ کے آخری مرحلے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اب سیمی فائنلز اور فائنل کو ختم کرتے ہوئے پی ایس ایل کے روایتی پلے آف مرحلے کو ترتیب دے دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق 14 نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر ون میچ ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔

Aqib Javed says career met an early end for speaking against match fixing

کوالیفائر میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدِ مقابل ہوں گی جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ایلیمنیٹر ون میں پنجہ آزمائی کریں گے۔

اسی طرح ایلیمنیٹر ٹو 15 نومبر کو کھیلا جائے گا جس میں کوالیفائر کی شکست کھانے والی اور ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

ایک روز کے آرام کے بعد پی ایس ایل فائیو کا فائنل 17 نومبر کھیلا جائے گا جس میں ایلیمنیٹر ٹو اور کوالیفائر کی فاتح ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انگلش کاؤنٹی سومرسیٹ کا بابر اعظم کیلئے اردو میں پیغام

انگلینڈ کے سومرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ون بیٹسمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے اردو میں پیغام جاری کردیا۔
babar-azam-wSD