162 کروڑ روپے والی سیکنڈ ہینڈ کار نیلامی کے لیے پیش

ویب ڈیسک

سان فرانسسکو: مہنگی اور قیمتی کاریں فروخت کرنے والی ایک امریکی ویب سائٹ پر آج کل ایک ایسی کار نیلامی کے لیے موجود ہے جو 2008 میں ایک کروڑ ڈالر یعنی آج کے 162 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔ اندازہ ہے کہ اس مرتبہ یہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر (تقریباً 243 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوجائے گی۔

0 0
Read Time:1 Minute, 1 Second

سان فرانسسکو: مہنگی اور قیمتی کاریں فروخت کرنے والی ایک امریکی ویب سائٹ پر آج کل ایک ایسی کار نیلامی کے لیے موجود ہے جو 2008 میں ایک کروڑ ڈالر یعنی آج کے 162 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔ اندازہ ہے کہ اس مرتبہ یہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر (تقریباً 243 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوجائے گی۔

سیاہ رنگ کی یہ کار ’’فیراری 250 جی ٹی ایس ڈبلیو بی کیلیفورنیا اسپائیڈر‘‘ ہے جو 1961 میں تیار کی گئی تھی اور تب سے اب تک کئی امیر اور مشہور شخصیات کے پاس رہ چکی ہے۔ فیراری نے اس ماڈل کی صرف چالیس یا پچاس کاریں ہی تیار کی تھیں اور وہ سب کی سب اتنے ہی مہنگے داموں فروخت ہوئیں۔

اسے 2008 میں برطانوی میڈیا کی ایک مشہور شخصیت کرس ایونز نے ایک کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔ لیکن پرانی اور مہنگی کاروں کی قیمتیں اس سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ’’کیلیفورنیا اسپائیڈر‘‘ اس وقت دنیا کی مہنگی ترین پرانی کاروں میں 50 ویں نمبر کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس وقت نئی کاروں میں مہنگی ترین ’’بگاتی‘‘ (Bugatti) کی ’’لا ووئچر نوئر‘‘ ہے جس کی قیمت 18.68 ملین ڈالر (303 کروڑ پاکستانی روپے) بتائی جاتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے عظیم خوشخبری ہے اور بالآخر ہم درست سمت پر چل نکلے ہیں جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ 792 ملین (79 کروڑ 20 لاکھ) ڈالر سرپلس ہوگیا۔
imran-khan-wSD