خیبر پختونخوا: بارشوں، سیلابی صورتحال کے باعث مزید 8 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک

صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات اور سیلابی صورتحال کے باعث خواتین اور بچوں سمیت مزید 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

0 0
Read Time:3 Minute, 6 Second

صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات اور سیلابی صورتحال کے باعث خواتین اور بچوں سمیت مزید 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، شانگلہ، کوہستان اور سوات سے ہے۔

ریسکیو 1122 بونیر کے ترجمان تاج محمد کے مطابق بونیر کے چغرزئی ڈویژن میں ایک خاتون اور 2 بچے جاں بحق جبکہ دیگر 3 افراد زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں بونیر کے علاقے ریال میں گھر کی چھت گرنے اور مکانات پر پہاڑی تودے گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو متاثرہ علاقے سے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونیر منتقل کیا تھا۔

بارشوں سے متعدد گھر بھی تباہ ہوئے—فوٹو:عمر باچا

اسی طرح ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگئی میں حسین بندہ کے علاقے میں مکان پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور دیگر 2 زخمی ہوگئے۔

ضلع بٹگرام کے علاقے راشنگ کے ایک رہائشی محمد نواز کا گھر بھاری پتھروں کے ٹکرانے سے تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ان کی دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں اور مقامی لوگوں نے کوششیں کرکے لاشوں کو ملبے سے نکالا۔

بٹگرام کے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید نے سوہنی دھرتی ڈاٹ کام کو بتایا کہ ضلع بھر میں اب تک 7 مکانات منہدم ہوچکے ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 8 لنک اور اہم سڑکیں بلاک ہوگئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کی اسکیمز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب کوہستان میں ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عارف یوسفزئی نے بتایا کہ بارش کے باعث حادثات میں 10 سے 15 مکانات، ایک مسجد اور مدرسے کو نقصان پہنچا اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تحصیل کے پورے کندیا کی سڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر پانی کی فراہمی کی اسکیمز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ضلع شانگلہ میں مسلسل چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور داموری کے علاقے میں داموری کو باندہ سے ملانے والا پل بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بشام، خرم رحمان نے بتایا کہ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث دریاؤں کے قریب موجود مکانات خالی کرالیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر شانگلہ، عمران حسین رانجھا نے سوہنی دھرتی ڈاٹ کام کو بتایا کہ ضلع میں سیلاب کی وجہ سے سڑکوں کو کافی نقصان پہنچا ہے خاص طور پر کرورہ اجمیر سڑک کا ایک کلومیٹر حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔

خیبر پختونخوا: بارشوں، سیلابی صورتحال کے باعث مزید 8 افراد جاں بحق، درجنوں  زخمی - Pakistan - Dawn News

اس کے علاوہ دیگر بڑے اور لِنک روڈز بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں، محکمہ تعمیرات نے نے سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کردیا ہے لیکن مسلسل بارش کام میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے۔\

انہوں نے بتایا کہ ریونیو کے عملے کی جانب سے گھروں کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،تاہم ضلع کے مختلف حصوں سے مکانات کو ہونے والے نقصانات، سڑکیں بلاک ہونے اور پانی کی فراہمی کی لائنز کو پہنچنے والے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

علاوہ ازیں سیلاب نے گلگت بلتستان کے متعدد حصوں میں تباہی پھیلائی جبکہ دوسرے روز بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم اور اسکردو روڈ بلاک ہوگیا۔

ڈی سی شیگر عظیم اللہ نے بتایا کہ گلگت کے علاقے درگھوشا میں سیلابی ریلے میں 5 مکانات، ایک مسجد اور اسکول بھی بہہ گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں بارشوں کے باعث گھروں کو نقصان پہنچا اور اہم شاہراہیں بلاک ہوگئیں جبکہ ضلع شانگلہ میں حادثات میں 2 بچے جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 28 اگست کو خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہباز شریف کی کراچی آمد، بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کراچی کے دورے پر ملیر سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی۔
shahbaz-sharif-wSD