فیس بک کا نیا اے آئی ماڈل سو زبان کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت سے لیس

ویب ڈیسک

فیس بک نے ایک اوپن سورس اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو سو زبانوں کا ترجمہ کرنے انگلش میں ترجمہ کیے بغیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

0 0
Read Time:1 Minute, 54 Second

فیس بک نے ایک اوپن سورس اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو سو زبانوں کا ترجمہ کرنے انگلش میں ترجمہ کیے بغیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سسٹم کو ایم 2 ایم۔100 کا نام دیا گیا ہے جو فی الحال تحقیقاتی منصوبہ ہے مگر بتدریج اسے فیس بک صارفین نیوزفیڈ کی پوسٹس کو ترجمے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ فیس بک کے دو تہائی کے قریب صارفین کی مادری زبان انگلش نہیں ہے۔

فیس بک کی ریسرچ اسسٹنٹ اینجیلا فین نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ‘برسوں سے اے آئی محققین کی جانب سے ایک ایسے عالمی ماڈل کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جو مختلف کاموں کے لیے دنیا کی ہر زبان کو سمجھ سکے’۔

انہوں نے مزید بتایا ‘ایک ایسا ماڈل جو تمام زبانوں، بولیوں اور ان کے آہنگ کو سپورٹ کرسکے، جس سے ہمیں زیادہ افراد کی خدمت کرنے میں مدد ملے گی، ترجمے کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے اور اربوں افراد کے لیے ایک نیا تجربہ مساوی طور پر فراہم کرسکیں، یہ کام اس مقصد کے قریب تر ہے’۔

اس اے آئی ماڈل کو سو زبانوں کے ساڑھے 7 ارب جملوں کے ڈیٹا سیٹ سے تربیت دی گئی ہے جو ویب سے لیے گئے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ تمام ریسورسز اوپن سورس ہیں اور یہ ڈیٹا عوامی استعمال کے لیے دستیاب ہے۔

زبانوں کے ترجمے کے لیے محققین نے سب سے زیادہ درخواست کی جانے والی زبانوں کو ترجیح ادی ور بہت کم استعمال ہونے والی زبانوں سے گریز کیا۔

اس کے بعد زبانوں کو 14 مختلف گروپس میں تقسیم کیا جن کو لسانی، جغرافیائی اور ثقافتی مماثلت کو مدنظر رکھ کر مرتب کیا گیا۔

مختلف گروپس میں شامل زبانیں ایک لینگوئجز برج سے منسلک ہیں، جیسے ہندی، بنالی اور تامل انڈو۔ آرین زبانوں کے پل کام کرتی ہیں۔

فیس بک کے مطابق تیکنیکس کے امتزاج کا نتیجہ پہلا کثیر اللسانی مشین ٹرانسلیشن (ایم ایم ٹی) ماڈل کی شکل میں نکلا جو سو زبانوں کی جوڑیوں میں سے کسی کا ترجمہ انگلش ڈیٹا پر انحصار کیے بغیر کرسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ابھی اس ڈیٹا کو کسی پراڈکٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا مگر آزمائش سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فیس بک پر لوگوں کو مختلف زبانوں کے ترجمے میں معاونت فراہم کرسکتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

162 کروڑ روپے والی سیکنڈ ہینڈ کار نیلامی کے لیے پیش

سان فرانسسکو: مہنگی اور قیمتی کاریں فروخت کرنے والی ایک امریکی ویب سائٹ پر آج کل ایک ایسی کار نیلامی کے لیے موجود ہے جو 2008 میں ایک کروڑ ڈالر یعنی آج کے 162 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔ اندازہ ہے کہ اس مرتبہ یہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر (تقریباً 243 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوجائے گی۔
farri-wSD