دنیا کے 2 فیصد بہترین سائنسدانوں میں 3 پاکستانی بھی شامل

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 14 Second

امریکا کی معتبر اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے حال ہی میں دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کی فہرست جاری کی گئی۔

1 لاکھ 59 ہزار 683 افراد کی اس فہرست میں 3 پاکستانی سائنسدان بھی شامل ہیں جو پنجاب یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس فہرست میں شامل پاکستانی محققین نے پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر خالد محمود، فیکلٹی آف سائن کے ڈین ڈاکٹر محمد شریف اور ریاضی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر محمد اکرم شامل ہیں۔

اس فہرست میں سائنس کے ہر شعبے کے سب سے زیادہ حوالہ دیئے جانے والے سائنسدانوں کو شامل کیا گیا اور اس کے لیے جرائد کے ڈیٹا کو مرتب کرنے والے ڈیٹابیس اسکوپس کے اعدادوشمار کی مدد لی گئی۔

اس فہرست میں شامل کیے جانے والے 2 فیصد سائنسدانوں کا تعین حوالہ دیئے جانے کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں حوالہ جات کے اعدادوشمار، ایچ انڈیکس اور دیگر شامل ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جریدے پلوس بائیولوجی میں شائع ہوئے اور رپورٹ میں 22 سائنسی شعبوں اور 176 ذیلی شاخوں کو کلاسیفائیڈ کیا گیا۔

اس فہرست میں شامل ہونے والے ڈاکٹر خالد محمود نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا عالمی تحقیق میں لاکھوں مقالوں کے باوجود ان کا اور دیگر ساتھیوں کا منتخب ہونا بڑا اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی یونیورسٹیوں کے 81 پروفیسرز کے تحقیقی مقالے اس فہرست میں شامل کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس فہرست میں شامل ہونے سے ہماری یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ بھی بہتر ہوجائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم عمران خان کابل پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے جہاں وہ افغان قیادت سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور افغان امن عمل پر بات چیت کریں گے۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ افغانستان کے دوران عمران خان، افغان صدر اشرف غنی اور […]
imran-khan-wSD