پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام سروسز متاثر

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:2 Minute, 4 Second

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، اس کی میسینجر ایپ اور فوٹو شیئرنگ ایپ سروسز کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس دوران پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کی اکثریت کے لیے فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام مکمل طور پر ڈاﺅن ہیں جبکہ مخصوص فیچرز کے استعمال میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

علاوہ ازیں موبائل فون ایپس کے علاوہ فیس بک اور انسٹاگرام کے ڈیسک ٹاپ ورژن کو استعمال کرنے میں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

صارفین جیسے ہی فیس بک کھولتے ہیں تو سروس میں ایرر آجاتا ہے جبکہ میسینجر صارفین کو پیغام بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میسینجر ایپ اور فیس بک کی دیگر سروسز استعمال کرنے والے صارفین کے پیغام بھیجنے میں بھی مشکلات اور تاخیر ہورہی ہے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور میسینجر ایپس کریش ہوگئی ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق یہ مسائل صبح میں شروع ہوئے جس سے پورا برطانیہ اور یورپ متاثر ہے جبکہ مغربی یورپ سب سے زیادہ متاثر پے۔

تاہم ابھی تک سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کو درپیش مسائل کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔

رپورٹ کے مطابق 80 فیصد صارفین کو پیغامات موصول نہیں ہورہے جبکہ 20 فیصد صارف اپنے اکاؤنٹس لاگ اِن نہیں ہوپارہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے فیس بک کی دیگر 2 ایپس انسٹاگرام اور میسینجر کے لیے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔

دی مرر نے اس سلسلے میں فیس بک سے رابطہ کیا ہے تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہورہا ہے۔

دنیا بھر میں موجود فیس بک کے صارفین اب ٹوئٹر پر یہ سوال کرتے نظر آرہے ہیں کہ دیگر لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے یا نہیں۔

میٹ نوارا نامی صارف نے لکھا کہ فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام یورپ بھر میں ڈاؤن ہے۔

ویب سائٹ پلس نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں فیس بک میسینجر متاثر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک اور ان کی ہی سوشل شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن ہوتی رہی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اپوزیشن لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے، جلسوں سے دباؤ نہیں پڑے گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو اپنے جلسے دو تین مہینے مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے لوگوں کی جان کو خطرہ ہے اس لیے احتیاط کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘کورونا اسی شرح سے پھیلتا […]
imran-khan-wSD