نیورالنک: دماغ کو کمپیوٹر سے جوڑنے والی چِپ کی رونمائی

ویب ڈیسک

مسک کا کہنا ہے کہ سکے کے حجم جتنی نیورالنک چِپ سے آپ نہ صرف اپنے فون اور کمپیوٹر سے جڑ جائیں گے بلکہ مستقبل میں یادوں کو محفوظ اور ری۔پلے کرنے کے قابل بھی ہو جائیں گے۔

0 0
Read Time:2 Minute, 19 Second

مسک کا کہنا ہے کہ سکے کے حجم جتنی نیورالنک چِپ سے آپ نہ صرف اپنے فون اور کمپیوٹر سے جڑ جائیں گے بلکہ مستقبل میں یادوں کو محفوظ اور ری۔پلے کرنے کے قابل بھی ہو جائیں گے۔

ایلون مسک نے ایک متحرک دماغ کو کمپیوٹر سے منسلک کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے جس ٹیکنالوجی سے انہیں امید ہے کہ یہ انسانوں اور مصنوعی ذہانت کو جوڑنے کا اہم ذریعہ بن سکے گی۔ 

ارب پتی بزنس مین کے نیورو ٹیکنالوجی سٹارٹ اپ ’نیورالنک‘ کے زیراہتمام ایک لائیو پروگرام کے دوران مسک نے ایک چِپ دکھائی جس کو براہ راست ایک سور کے دماغ میں پلانٹ کیا گیا تھا

سپیس ایکس اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں کے مالک نے پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ اگلے پانچ سالوں میں خطرہ ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانوں کو پیچھے چھوڑ جائے گی۔

’نیورلنک‘ کی ٹیکنالوجی اپلیکیشن کا ابتدائی استعمال دماغی امراض اور بیماریوں کے علاج میں ہو گا۔  مسک کا کہنا ہے:  ’اس آلے کو آسانی سے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں پلانٹ کرنے سے اہم مسائل حل ہوجائیں گے۔‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس (مصنوعی ٹیکنالوجی) کی حتمی صلاحیت تقریباً لامحدود ہے جس کی ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ٹیسلا گاڑی کو اپنے ذہن کے ذریعے ہی طلب کرنا ممکن ہوگا۔ 

000_1WU27E.jpg

سک نے کہا: ’آپ اس سے اندھے پن کو دور کرسکتے ہیں، آپ فالج کا علاج کرسکتے ہیں اور آپ بہرے پن جیسے مسائل حل کرسکتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا: ’مستقبل میں آپ یادوں کو محفوظ اور ری۔پلے کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ یہ ’بلیک مرر‘ کی قسط کی طرح ہے۔ بلآخر آپ انہیں کسی نئے جسم یا روبوٹ باڈی میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔‘

یہ چِپ ‘سکے کے حجم کے برابر’ ہے اور کھوپڑی کے کسی بھی ٹکڑے کی جگہ لگائی جا سکتی ہے۔

مکمل طور پر وائرلیس ہے اور انڈکشن (induction) کا استعمال کرتے ہوئے چارج ہو سکتی ہے۔

جب تازہ ورژن کا سور پر تجربہ کیا گیا تو وہ اس کے دماغ کی سرگرمی کو پڑھنے کے قابل تھا جب کہ اس سے سور کے دماغ کو دیرپا نقصان بھی نہیں پہنچا۔

مسک نے کہا: ’نیورالنک‘ ڈیوائس کو قابل عمل بنانے کے لیے نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں اس وقت کمپنی کی ویب سائٹ پر ایک درجن سے زیادہ اسامیوں کی فہرست شائع کی گئی ہے۔

تاہم اس بارے میں کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا کہ یہ ڈیوائس صارفین کے لیے کب تک دستیاب ہوگی حالانکہ اس کی قیمت کسی اچھے سمارٹ فون سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔

مسک نے کہا: ’پہلے یہ بہت مہنگا پڑے گا لیکن پھر اس کی قیمت میں تیزی سے کمی آجائے گی۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم قیمت کو چند ہزار ڈالر تک کرنا چاہتے ہیں۔‘

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نائجیریا میں پولیو ختم، صرف پاکستان اور افغانستان میں رہ گیا

ماہرین کہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں پاکستان سے اس موذی مرض کے خاتمے میں بہت دیر لگے گی۔
polio-wSD