ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک

مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوؤں کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

0 0
Read Time:52 Second

مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوؤں کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مہنگائی کے بارے میں ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.71 فیصد اضافہ ہوا اور حالیہ ہفتے میں 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق  ٹماٹر کی اوسط قیمت بڑھ کر 91.89 روپے فی کلو ہوگئی اور چینی کی اوسط قیمت 81 پیسے فی کلو اضافے کے بعد قیمت 93.91 روپے سے بڑھ کر 94.72 روپے فی کلو ہو گئی۔

 ایک ہفتے میں زندہ مرغی برائلر 8 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور انڈے 7 روپے فی درجن مہنگے ہوئے جب کہ دال ماش 2 روپے، دال مونگ ایک روپے فی کلو، دال مسور،دال چنا،آٹا، لہسن اور پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تازہ دودھ، دہی، چاول اور چھوٹا گوشت بھی مہنگا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران تین اشیا سستی اور 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں 3 نوجوانوں کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 3 افراد کے ماورائے عدالت قتل کی بین الاقومی نگرانی میں عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
kashmir-wSD