منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا۔

شہباز شریف اس لیے گرفتار ہوئے کیونکہ وہ عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے، شبلی فراز

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو سزا اس بات پر ملی کہ وہ عدالت کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے جبکہ یہ کسی ادارے کے سامنے پیش ہونا اپنی ہتک سمجھتے ہیں تو یہ ہو نہیں سکتا۔

ملک میں احتساب ہوتا تو شہباز شریف نہیں، معاون خصوصی گرفتار ہوتے، مریم نواز

ویب ڈیسک

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے صدر شہباز شریف کی نیب کی جانب سے گرفتاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں بلکہ معاون خصوصی کو گرفتار کیا جاتا۔

نیب نے شہباز شریف کو عمران خان کے حکم پر گرفتار کیا: مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حکم پر آج نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا ہے۔