صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے پر صحافی ملک فدا لرحمان کےاعزاز میں خوبصورت تقریب

ویب ڈیسک

اس سال صحافیوں میں سے صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والے واحد صحافی ملک فدالرحمان ہیں۔ جن کو صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عارف علوی کی طرف سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

0 0
Read Time:2 Minute, 1 Second

اس سال صحافیوں میں سے صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والے واحد صحافی ملک فدالرحمان ہیں۔ جن کو صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عارف علوی کی طرف سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

کل ان کے اعزاز میں گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پاکستان کے معروف بزنس مین ملک بوستان خان نے کی۔ مہمانان خصوصی صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کمیشن راجہ یاسر سرفراز، سینیٹر میر سرفراز احمد بگٹی (سابق وزیر داخلہ بلوچستان) اور صاحبزادہ پیر سلطان احمد علی صاحب سجادہ نشین دربار حضرت سخی سلطان باہو چئیرمین مسلم انسٹیٹیوٹ پاکستان تھے۔

مہمان خصوصی راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ ملک فدالرحمان چکوال کا اثاثہ اور فخر ہیں۔ صاحبزادہ پیر سلطان احمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فدالرحمان نے ہمیشہ مثبت صحافت کی جس کو حکومتی سطح پر بھی سراہا گیا اور آج پاکستانی صحافتی تاریخ میں ان کا نام نقش ہو گیا ہے۔ سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری اہل اسلام آباد اور اہلِ پنجاب سے درخواست ہے کہ ملک فدالرحمان بلوچستان کو دے دیں۔ قلم کے ذریعے ملک فدالرحمان نے بلوچستان اور بلوچستانیوں کی نا قابلِ فراموش خدمت کی ہے۔ غریب بلوچستانیوں کی صحت، تعلیم اور خاص کر ان کی عزت نفس کے لئے جو قلمی جہاد ملک فدالرحمان نے کیا اس کے لیے بلوچستان کے لوگ ان کے انتہائی شکر گزار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کے ہر شہر اور ہر قصبے میں ان سے محبت کرنے والے ان کے بیٹے، بیٹیاں، بھائی اور بہنیں موجود ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں کو اپنا وہ اعتماد دیا کہ آج وہاں کا ہر شخص اُنہیں اپنا فیملی ممبر سمجھتا ہے۔

اپنے خطاب میں ناراض بلوچوں کا ذکر کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ کون ہیں اور کس سے ناراض ہیں۔ وہاں کوئی ناراض بلوچ نہیں ہیں وہاں دو ہی گروپ ہیں ایک پر امن اور مہمان نواز بلوچ اور دوسرا دہشت گرد بلوچ، جو آٹے میں نمک کے برابر ہیں لیکن بدقسمتی سے میڈیا نے دوسرے گروپ کے حوالے سے بلوچستان کا نقشہ پیش کیا جو پاکستان کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے لئے سخت نقصان دہ ثابت ہوا۔ ہمارے کاروبار تباہ ہو گئے، سکون برباد ہو گیا لیکن ہم شکر گزار ہیں ملک فدالرحمان کے جنہوں نے بلوچستان کے ناسور مرض کی صحیح تشخیص کر کے بلوچستانیوں کے زخموں پر بروقت مرہم رکھا اور بلوچستان کا اصل نقشہ پیش کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جیمز بانڈ حقیقت میں بھی برطانوی جاسوس تھا، تاریخی دستاویزات منظرعام

کیا آپ جانتے ہیں فلمی نہیں اصلی جیمز بانڈ پولینڈ میں ملازمت کرتا تھا اور حقیقت میں ایک برطانوی جاسوس تھا ؟
James-Bond-wSD