وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کورونا سے متاثرہ ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس واپسی پر بیان

ویب ڈیسک

کورونا وائرس سے متاثرہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہسپتال چھوڑنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں ڈرامائی طور پر واپسی کی۔

0 0
Read Time:3 Minute, 5 Second

کورونا وائرس سے متاثرہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہسپتال چھوڑنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں ڈرامائی طور پر واپسی کی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کووالٹر ریڈ ملٹری ہسپتال میں کووڈ 19 کی غیر معمولی دیکھ بھال مل رہی تھی۔

انہوں نے فوری طور پر یہ اعلان کرتے ہوئے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا کہ ان کی بیماری کے باوجود قوم کو اس وائرس سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے جس نے 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد امریکیوں کی جان لے لی ہے اور پھر وہ بغیر کسی ماسک کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہوے۔

انہوں نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر صدر انتخابی مہم میں واپس آسکتے ہیں تو وہ ایک ناقابل تسخیر ہیرو ثابت ہوں گے جو نہ صرف ڈیموکریٹس کی جانب سے پھینکی گئی ہر گھناؤنی چال سے بچا رہے بلکہ چینی وائرس سے بھی‘۔

ٹرمپ کے پیغام نے وبائی بیماری کے ماہرین کو خوفزدہ کردیا جن کا کہنا تھا کہ صدر کی اپنی بیماری بھی انہیں اس بیماری کے بارے میں رائے تبدیل کرنے کا سبب نہیں بن سکی ہے جس کی وجہ سے امریکا کی خاتون اور وائٹ ہاؤس کے متعدد افراد کو بھی متاثر کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وائٹ ہاؤس سے متعدد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

میرین ون پر وائٹ ہاؤس میں اترنے کے ساتھ ہی ٹرمپ جنوبی پورٹیکو سیڑھی پر چڑھ گئے اور وہاں انہوں نے اپنا ماسک اتارا اور اعلان کیا ’میں اب بہتر محسوس کر رہا ہوں‘۔

انہوں نے واپس جانے والے ہیلی کاپٹر کو پورٹیکو برآمدے سے انگوٹھے سے اشارہ کیا جہاں امریکی جھنڈے لگے ہوے تھےْ

وہ وائٹ ہاؤس میں داخل ہوے جہاں ان کے مشیر بغیر ماسک کے ان کے ساتھ بلیو روم میں داخل ہورہے تھے۔

امریکی صدر نے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر سے وائٹ ہاؤس پہنچے تھے جہاں ان کے ڈاکٹر نیوی کمانڈر شان کونلے نے گزشتہ روز کہا تھا کہ صدر اب بھی ایک ہفتے تک بیماری کے پھیلنے کا سبب بن سکتے ہیں پوری طرح جنگل سے باہر نہیں ہوں گے تاہم ان کی طبیعت ہسپتال سے جانے کے لیے ٹھیک ہوچکی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اپنا علاج جاری رکھیں گے۔

تاہم انتخابات سے محض ایک ماہ قبل اور پاور شو کے لیے بے چین ڈونلڈ ٹرمپ نے ہسپتال چھوڑنے سے پہلے ٹویٹ کیا ’جلد ہی انتخابی مہم کے راستے پر واپس آجاؤں گا!‘

اس کے علاوہ انہوں نے فکر نہ کرنے کا گزشتہ پیغام نہ دیکھا ہو اس کے لیے وہ فوری وائٹ ہاؤس گئے اور ایک نئی ویڈیو جاری کی۔

ٹرمپ نے وائرس کے بارے میں کہا کہ ’اس سے مت ڈرنا، آپ اسے شکست دے دیں گے، ہمارے پاس بہترین طبی سامان ہے، ہمارے پاس بہترین دوائیں ہیں‘، ان کی یہ رائے بہت سخت تھی تاہم جب وہ یہ رائے پیش کر رہے تھے تو وہ وہ معمول سے زیادہ گہری سانسیں لے رہے تھے۔

وائرس سے خوفزدہ نہ ہونے کے بارے میں ٹرمپ کا متنازع پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا جب ان کی اپنی انتظامیہ نے امریکیوں سے اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محتاط رہنے اور احتیاط برتنے کا کہا ہے کیونکہ ملک میں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’دی بیٹ مین‘ کی ریلیز 2022 تک ملتوی

عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤنز اور سماجی دوری کے اقدامات کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کے مختلف تھیٹرز بند ہیں وہیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری مسائل کا شکار ہے۔
batman-wSD