امریکا: ‘جو بائیڈن کو پیشہ ورانہ طریقے سے اقتدار منتقل کریں گے’

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 53 Second

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدوار جو بائیڈن کو انتہائی پیشہ ورانہ طور پر اقتدار منتقل کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق قطر کے زیراہتمام منعقدہ عالمی سلامتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ اوبرائن نے متعدد بار اقتدار کی منتقلی کا ذکر کیا۔

انہوں نے حالیہ امن معاہدوں کا حوالے سے کہا کہ بحرین، سوڈان اور متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ رخصت ہونے والے امریکی صدر کی بڑی کامیابی ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ اگر جو بائیڈن کامیاب ہوتے ہیں جیسا کہ چیزوں سے ظاہر ہو رہا ہے تو ہمارے پاس قومی سلامتی کونسل سے پیشہ ورانہ تبدیلی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کوئی سوال نہیں ہے، ان عہدوں پر فائز ہونے کے لیے جو بائیڈن کے پاس بہت سے پیشہ ورانہ لوگ آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وقت گزار لیا ہے اور اب کورونا کی وجہ سے انتہائی نازک صورتحال کے پس منظر میں بھی پرامن طریقے سے اقتدار کی کامیابی سے منتقلی ہوگی۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بظاہر حالیہ صدارتی انتخاب میں امیدوار جو بائیڈن کے مقابلے میں اپنی شکست کو تسلیم کرلیا تھا۔

امریکی صدر نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘انتخاب میں سخت دھاندلی کی وجہ سے وہ (جو بائیڈن) جیت گئے’۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اور متعدد مرتبہ کہا تھا کہ وہ مقدمات کے ذریعے نتائج کو کالعدم کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنے والے امریکی صدر 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ و سابق ماڈل 71 سالہ ایوانا ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے سابق شوہر ضدی ہیں، وہ ہار نہیں مانیں گے۔

امریکی میگزین پیپلز کو دیے گئے انٹرویو میں ایوانا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی انتخابات میں سابق شوہر کی شکست کو تسلیم کر چکی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ہار اور جیت کا یہ کھیل ختم ہوجائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ترکی: استنبول کی تاریخی مسجد میں آتشزدگی

ترکی کے شہر استنبول میں لکڑی سے بنی تاریخی مسجد میں آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا تاہم فائرفائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق وانیکوئے مسجد کی تعمیر 17 ویں صدی عیسوی میں عثمان دور کے سلطان چہارم محمد کی حکمرانی میں تعمیر […]
TURKEY-wSD