سیشن کورٹ کے لاک اپ میں دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 21 Second

لاہور: سیشن کورٹ ٹرائل کا سامنا کرنے والے دو بھائیوں کو ‘بخشی خانہ’ کے اندر گولی مارکر ہلاک کردیا گیا، پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔

سوہنی دھرتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص، جس کی شناخت محمد کفیل عرف بلی کے نام سے ہوئی ہے، نے پولیس کے سامنے دعوٰی کیا کہ اس نے اپنی والدہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ریاست نذیر اور بلال نذیر کو قتل کیا۔

پولیس نے ملزم سے جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ ملزم نے دوہرے قتل کے بعد فرار ہونے کی کوشش نہیں کی تھی۔

ملزم جو فیروز پور روڈ نشتر کالونی کا رہائشی ہے اور ایک جم چلاتا ہے، کو بعدازاں اسلام پورہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاشوں کو شہر کے مردہ خانے منتقل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس آپریشن ونگ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اشفاق احمد بھی سیشن عدالت پہنچے اور کرائم سین کا معائنہ کیا۔

پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے کہ حملہ آور ہتھیار لے کر کس طرح عدالت کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں کو عدالت کی سیکیورٹی میں اضافے کا حکم دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے عدالت کے احاطے میں سیکیورٹی خامیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں اور پولیس سیشن کورٹ کے اندر قانونی چارہ جوئی کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکا: 'جو بائیڈن کو پیشہ ورانہ طریقے سے اقتدار منتقل کریں گے'

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدوار جو بائیڈن کو انتہائی پیشہ ورانہ طور پر اقتدار منتقل کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق قطر کے زیراہتمام منعقدہ عالمی سلامتی فورم […]
Joe-Biden-wSD