بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے تجارتی معاہدے کی آخری کوششیں جاری

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 49 Second

برسلز: برطانوی اور یورپی یونین کی جانب سے مذاکرات کرنے والوں نے 8 ماہ تک کسی سمجھوتے میں ناکامی کے بعد بریگزٹ تجارتی معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے ممکنہ طور پر آخری 2 روزہ جدوجہد شروع کردی۔

سوہنی دھرتی اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ فروسٹ اور مائیکل بارنیر نے بات چیت کا آغاز وہیں سے کیا جہاں انہوں نے برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر میں چھوڑا تھا جس سے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے بے ثمر مذاکرات میں 2 روزہ تعطل کا خاتمہ ہوگیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈیوڈ فروسٹ کا کہنا تھا کہ ‘ہم ڈیل کے لیے بہت محنت کررہے ہیں اور دیکھیں گے کہ آج مذاکرات میں کیا ہوتا ہے’۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن یورپی یونین کی سربراہ اور سولا وون ڈیر لین کے ساتھ ملاقات کے بعد مبینہ طور پر یورپی رہنماؤں کے لیے لابنگ کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کی اگلی ملاقات پیر کے روز ہوگی جس کے بعد یورپی یونین کے 27 رہنما برسلز میں 2 روزہ اجلاس کے لیے جمعرات کے روز اکھٹے ہوں گے تا کہ اپنے بجٹ تنازعات کو سلجھا سکیں جو ایک مرتبہ پھر بریگزٹ کی پریشانیوں سے دھندلا جائیں گے۔

اورسولا وون ڈیر لین اور بورس جانسن سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا تاہم آبی حیات کے شکار کے حقوق، منصفانہ تجارتی قواعد اور کسی بھی ڈیل پر عملدرآمد کے لیے طریقہ کار کے نفاذ پر تقسیم اب بھی برقرار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘ان تفاوت کی سنجیدگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کے حل پر غور کے لیے مزید کوششیں کی جائیں’۔

آئرلینڈ یورپی یونین کا وہ رکن ہے جو کوئی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں سب سے زیادہ متاثر ہوگا اور اس کے وزیر خارجہ سائمن کوینی نے اس بات پر اصرار کیا کہ کووِڈ 19 عالمی وبا سے نبرد آزما معیشت کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے سمجھوتا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناکامی کا کوئی سیاسی جواز نہیں اور یقینی طور پر نہ ہی اس کا کوئی معاشی یا سماجی جواز ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ممتاز عالم دین مفتی زر ولی خان انتقال کر گئے

ممتاز عالم دین اور جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم شیخ الحدیث و التفسیر مفتی زر ولی خان انتقال کر گئے۔ ترجمان انڈس ہسپتال کے مطابق شیخ الحدیث مفتی زر ولی خان کورونا کے سبب ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں آج ان کا انتقال ہوا۔ تاہم جامعہ احسن العلوم […]
mufti-zarwali-wSD