ٹرمپ کے جانے سے قبل 5ویں مسلمان ملک کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کی امید ہے، اسرائیلی وزیر

ویب ڈیسک
0 0
Read Time:1 Minute, 35 Second

اسرائیلی حکومت کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ یہودی ریاست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کے عہدے سے جانے سے قبل 5ویں مسلمان ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے رواں سال اسرائیل اور متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے درمیان تعلقات معمول پر لانے میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے جبکہ مراکش آج اسرائیلی-امریکی وفد کی میزبانی کر رہا ہے جس سے تعلقات میں بہتری آنے کی امید ہے۔

جب سوال کیا گیا کہ 20 جنوری کو ٹرمپ کے اقتدار سے جانے سے قبل پانچواں ملک اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرسکتا ہے تو اسرائیلی علاقائی تعاون کے وزیر اوفیر اکونیس نے وائے نیٹ ٹی وی کو بتایا کہ ‘ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘کسی اور ملک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں اعلان امریکا کرے گا’۔

انہوں نے ملک کا نام لینے سے انکار کیا تاہم کہا کہ دو اہم امیدوار تھے۔

انہوں نے عمان کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک خلیج میں ہے تاہم انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب اس میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ‘دوسرا امیدوار مشرق میں ‘ایک مسلم ملک ہے جو چھوٹا نہیں ہے’ تاہم وہ پاکستان نہیں ہے۔

سب سے زیادہ آبادی والے مسلمان ملک انڈونیشیا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کو اس وقت تک تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ فلسطینی ریاست کا مطالبہ پورا نہیں ہوجاتا۔

فلسطینیوں کو خوف ہے کہ عرب ریاستوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ایک طویل عرصے سے عرب موقف کو کمزور کردے گا جس میں عرب ممالک کے ساتھ معمول کے تعلقات کے بدلے اسرائیلیوں کو مقبوضہ علاقے سے دستبرداری اور فلسطینی ریاست کا اعتراف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں لیکن تابعداری کی پوری تیاری تھی، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نالائق اور نااہل آدمی ڈھائی سال 22 کروڑ عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے بعد کہتا ہے مجھے حکومت چلانی نہیں آتی لیکن تابعداری کی پوری تیاری […]
maryam-nawaz-wSD