کورونا کی تیسری لہر: ملک بھر میں ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
wsd
0 0
Read Time:1 Minute, 51 Second

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں تمام اِن ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فوری پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اضافی پابندیوں کی منظوری دی ہے، جن کا اطلاق ان شہروں اور اضلاع میں ہوگا جہاں مسلسل تین روز تک کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زیادہ ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان شہروں اور اضلاع میں 5 اپریل سے شادی کی تمام تقریبات (ان ڈور اور آؤٹ ڈور) پر مکمل پابندی عائد ہوگی، تاہم صوبے مقامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں کا جلد اطلاق بھی کر سکتے ہیں۔

تمام اِن ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ این سی او سی، 29 مارچ سے صوبوں کو توسیعی لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے کورونا کا اپ ڈیٹ شدہ ‘ہاٹ اسپاٹ نقشے’ فراہم کرے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان وسیع پیمانے پر 'کین سائینو' ویکسین درآمد کرکے 30 لاکھ خوراک تیار کرے گا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏پاکستان، چین کی کورونا ویکسین کین سائینو بائیولوجکس وسیع پیمانے پر درآمد کرے گا جس کی 30 لاکھ خوراکیں مقامی سطح پر بنائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں اسد عمر نے کہا کہ اپریل کے وسط […]
pakasia