سیلفی لینے کی کوشش، 2 نوجوان کھائی میں گرکر ہلاک

ویب ڈیسک

بھارت میں قلعہ کی دیوار سے سیلفی لینے کی کوشش میں 2 نوجوان گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہوگئے۔

0 0
Read Time:56 Second

بھارت میں قلعہ کی دیوار سے سیلفی لینے کی کوشش میں 2 نوجوان گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہوگئے۔

 مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کے پاٹی تھانہ علاقہ واقع رام گڑھ کے قلعہ کی دیوار سے سیلفی لینے کی کوشش میں دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیتا راوت نے بتایا کہ ضلع دھار کے ڈہی کے رہائشی 28 سالہ دنیش اور 22 سالہ پنٹو کی موت ہوگئی۔ ان کی لاشیں آج کھائی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع دھار کے ڈہی سے چار دوست کل پاٹی تھانہ علاقہ کے رام گڑھ کے قلعہ میں تفریح کی غرض سے گئے تھے۔ اسی دوران دنیش اور پنٹو نے قلعہ کی دیوار پر چڑھ کر سیلفی لینے کی کوشش کی اور توازن بگڑ جانے کے سبب وہ تقریباً 400 فٹ گہری کھائی میں گر گئے تھے۔

دیوار پر چڑھے دو دیگر دوستوں نے حادثہ کے بارے میں پولیس کو خبر دی تھی، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے دوران نوجوانوں کی موت کو حادثہ قرار دے دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

روسی اپوزیشن لیڈر ناوالنی کو قتل کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، جرمن چانسلر

جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے کہا کہ روس کے بڑے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو کیمیائی اعصابی ایجنٹ سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
Russian-opposition-wSD