روسی اپوزیشن لیڈر ناوالنی کو قتل کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، جرمن چانسلر

ویب ڈیسک

جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے کہا کہ روس کے بڑے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو کیمیائی اعصابی ایجنٹ سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

0 0
Read Time:52 Second

جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے کہا کہ روس کے بڑے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو کیمیائی اعصابی ایجنٹ سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

چانسلر مرکل نے کہا کہ روسی سفیر کو اس بات سے آگاہ کردیا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ روسی حکومت صدر پیوٹن کے مخالف کو زہر سے ہلاک کیے جانے کی اس کوشش کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک کو بھی نتائج سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ روسی موقف سامنے آنے پر مشترکہ اور مناسب ردعمل دیا جائے گا۔

اینجلا مرکل کا کہنا تھا کہ الیکسی ناوالنی کو خاموش کرنےکی کوشش کی گئی جس کی وہ سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔

یادرہے کہ الیکسی ناوالنی برلن میں زیر علاج ہیں، انہیں جس زہریلے کیمیکل سے نشانہ بنایا گیا وہ نووی چوک گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ اسی کیمیکل سے روس کے سابق جاسوس سرگئی اسکرپل اور اسکی بیٹی یولیا کو بھی نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

برطانیہ میں اسکول دوبارہ کھلنا شروع

برطانیہ میں کوروناوائرس کے پیش نظر کئی ماہ تک بند رہنے کے بعد اسکول دوبارہ کھلنا شروع ہوگئے اور لاکھوں طلبا نے اپنی پڑھائی کا آغاز کردیا ہے۔
reopen-school-wSD