بھارت: شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی

ویب ڈیسک

الور: خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

0 0
Read Time:49 Second

الور: خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو  سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ راجستھان کے شہر الور میں پیش آیا جہاں 6 ملزمان نے 45 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بناکر اسے آن لائن پوسٹ کردیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بتایا گیا ہےکہ 45 سالہ شادی شدہ خاتون اپنے بھتیجے کے ساتھ کسی کام سے باہر گئی تھیں اور واپس گھر آتے ہوئے راستے میں 6 ملزمان نے انہیں روک لیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے پہلے خاتون اور ان کے بھتیجے سے بدسلوکی کی اور پھر وہ دونوں کو اٹھاکر لے گئے جہاں ملزمان نے خاتون سے نہ صرف اجتماعی زیادتی کی بلکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جسے ملزمان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے بیان کی روشنی میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹِک ٹاک نے ٹرمپ انتظامیہ پر ہی مقدمہ کردیا

چینی کمپنی ٹِک ٹاک نے امریکا کی جانب سے پابندی عائد کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر ہی مقدمہ کردیا۔
TRUMP-TIKTOK-wSD