بھارت میں 3 منزلہ عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

بھارت کے مغربی علاقے میں طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

0 0
Read Time:1 Minute, 22 Second

بھارت کے مغربی علاقے میں طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے قریبی شہر بھونڈی میں پیش آیا۔

بھونڈی کی نگرانی کرنے والے تھانہ سٹی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 11 کو زندہ بچالیا گیا’۔

عہدیدار نے بتایا کہ 40 سے زائد ہنگامی رضاکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں جن میں قومی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے 30 امدادی کارکنوں کی ٹیم بھی شامل ہے۔

این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل ستیا نارائن پردھان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی آلات اور کھوج لگانے والے کتوں سے لیس ٹیمز ’20 سے 25 پھنسے ہوئے لوگوں’ کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

این ڈی آر ایف کے ٹوئٹر پر نشر ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ہنگامی رضاکار بھاری کنکریٹ اور اینٹوں کے ڈھیر کو ہٹانے میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ تا حال حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں جون سے ستمبر تک جاری رہنے والے مون سون کے موسم کے دوران اکثر عمارتیں گرنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر اعظم سے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر تحفظات، پی سی بی مصباح اور اظہر پر برہم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بورڈ حکام کو اعتماد میں لیے بغیر نئے ڈومیسٹک نظام پر وزیر اعظم عران خان سے تحفظات کا اظہار کرنے پر کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
misbah-and-azhar-ali-wSD