نئی پابندیاں: ایرانی صدر نے امریکا کو ‘وحشی’ قرار دے دیا

ویب ڈیسک

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے تہران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد اسے ‘وحشی’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنے غصے کا رخ وائٹ ہاؤس کی طرف موڑ لینا چاہے۔

0 0
Read Time:1 Minute, 22 Second

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے تہران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد اسے ‘وحشی’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنے غصے کا رخ وائٹ ہاؤس کی طرف موڑ لینا چاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’کے مطابق ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں غصے کی حالت میں بات کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ ‘ہم نے کبھی اس حد تک وحشی پن نہیں دیکھا اور اب ایرانی عوام کی نفرت و بددعا کا نشانہ وائٹ ہاؤس ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے کبھی اس حد تک وحشی پن نہیں دیکھا اور اب ایرانی عوام کی نفرت و بددعا کا نشانہ وائٹ ہاؤس ہے۔’

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکا نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایرانی کے ججز سمیت کئی عہدیداروں اور اداروں کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے انقلابی عدالت شیراز برانچ ایک کے جج سید محمود ساداتی، جج محمد سلطان اور وکیل آباد اور عادل عباد جیلوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے ایران اور وینزویلا ایلیٹ ابرامز کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے شکار ججوں میں سے ایک وہ ہیں جس نے ایرانی ریسلر نوید افکاری کو سزائے موت سنائی تھی۔

قبل ازیں امریکا نے رواں ہفتے ہی ایران کی وزارت دفاع، جوہری اور اسلحے کے پروگرام سے منسلک افراد پر نئی پابندیاں لگادی تھیں۔

خیال رہے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد معاشی پابندیاں عائد کرنے پر اضافہ ہوگیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی کی عدالت نے ملک کے ریاض کے داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے

احتساب عدالت نے کراچی میں کثیر المنزلہ عمارت کے لیے بحریہ ٹاؤن کی زمین میں مبینہ طور پر غیر قانونی کمرشل اراضی کے اختلاط سے متعلق کیس میں رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کے داماد زین ملک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
karachi-wSD